اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سے پہلی بار گدھے کا گوشت چین برآمد

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے پہلی مرتبہ گدھے کا گوشت چین برآمد کر دیا۔

چینی کمپنی کے مطابق گوادر فری زون میں تیار کی گئی پہلی فوڈ پروڈکٹ کامیابی کے ساتھ چین کے تیانجن پورٹ پہنچ گئی ہے، جو گوادر فری زون سے ہونے والی پہلی فوڈ ایکسپورٹ ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ برآمد سی پیک کے دوسرے مرحلے (سی پیک فیز ٹو) کے تحت صنعتی ترقی، تجارت اور زرمبادلہ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، کمپنی کے مطابق یہ اقدام پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ برآمد وزیراعظم پاکستان، سی پیک اتھارٹی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے تعاون سے ممکن ہوئی، گوادر فری زون سے فوڈ ایکسپورٹ کا آغاز مستقبل میں پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے