اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ بڑھ گئے، قیمت 533 روپے کلو مقرر

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت، زندہ مرغی اور انڈوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 340 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 354 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 123 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 238 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے