اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غازی آباد، چور گھر سے 20 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم چور گھروں اور ایک گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان  لے اڑے، جبکہ متاثرہ شہریوں  نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غازی آباد کے علاقے میں مسرت شاہین کے گھر سے نامعلوم چور مبینہ طور پر تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے، ایف آئی آر کے مطابق چوروں  نے گھر میں داخل ہو کر تجوری کے تالے توڑے اور تقریباً چھ تولے سونا ساتھ لے گئے۔

ادھر ہنجروال میں نوید کے گھر کو بھی چوروں  نے اس وقت نشانہ بنایا جب اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق چور مرکزی گیٹ اور الماریوں کے تالے توڑ کر گھر سے راڈو گھڑیاں، آدھا تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

باغبانپورہ کے علاقے میں عادل ظہور کے گودام سے بھی چور تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کا الیکٹریکل پینلز کا سامان چوری کر کے  لے گئے، ایف آئی آر کے مطابق واردات کے دوران گودام کے تالے توڑے گئے۔

دوسری جانب گلبرگ میں بھی نامعلوم چور آصف کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے