اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خربوزے توڑنے سے روکنے کی رنجش، کھیت کا مالک قتل، ملزمان گرفتار

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) ہڈیارہ کے علاقے میں معمولی رنجش پر کھیت کے مالک کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کرنے کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز کو ملزمان نے کھیت میں تیز دھار آلے سے حملہ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل شاہ نواز  نے اپنے کھیت سے اظہر اور مظہر نامی افراد کو خربوزے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور انہیں خربوزے توڑنے سے منع کیا تھا، اسی رنجش پر ملزمان  نے شاہ نواز کو قتل کیا۔

پولیس  نے مقتول کے ماموں بشارت علی کی مدعیت میں نامزد ملزمان اظہر، مظہر اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق مرکزی ملزمان اظہر اور مظہر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے