13 Jul 2026
(لاہور نیوز) سگیاں میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک 55 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سگیاں سے تاج کمپنی کی جانب آنے والا ایک ڈمپر پیدل سڑک عبور کرنے والے راہگیر پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ محمد عاشق ولد سردار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا محمد عاشق اندرون بھاٹی گیٹ کا رہائشی تھا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
