اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ڈبلیو ایچ او کے عالمی معیار کے کورسز کا آغاز

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے ایمرجنسی کیئر کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اکیڈمی میں عالمی معیار کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے کورسز کو اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر  نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اکیڈمی کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی کیئر کورسز کو اڈاپٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ایمرجنسی پروفیشنلز کو عالمی معیار کی تربیت میسر آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اب تک ملک بھر کے 27 ہزار سے زائد ایمرجنسی پروفیشنلز کو تربیت فراہم کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے الحاق سے ایمرجنسی پروفیشنلز کے لیے بین الاقوامی معیار کے کورسز دستیاب ہوں گے، ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے فرسٹ ریسپانڈرز کی تربیت کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پہلے ہی اقوام متحدہ کی انسراگ (INSARAG) سے سرٹیفائیڈ ہے، جو ادارے کی بین الاقوامی معیار کے مطابق صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر نوید اصغر نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر جمشید اور ان کی ٹیم سمیت دیگر بین الاقوامی ماہرین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے