اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ میں کم سن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے میں چوری کے الزام پر 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اچھرہ کے علاقے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک شخص کو کم سن بچی پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہلِ محلہ کے مطابق متاثرہ بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جس پر مبینہ طور پر چوری کے الزام کے بعد تشدد کیا گیا۔ مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں تشدد کرنے والا شخص بچی کا والد ہے۔

اہلِ محلہ کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ طور پر گھر کے مالکان کے کہنے پر والد نے اپنی کم سن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ واقعہ کے دوران گھر کے مالکان بھی قریب موجود تھے۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ عروج فاطمہ شاہ جمال کے علاقے میں واقع ایک گھر میں ملازمت کرتی تھی، جہاں مبینہ طور پر چوری کے الزام پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قربان کو شاہ جمال سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال اور ان پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے