اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی شیخ امتیاز علی انتقال کر گئے

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہور نیوز) سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی شیخ امتیاز علی انتقال کر گئے، مرحوم کے انتقال کی خبر پر تعلیمی، سماجی اور سرکاری حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی شیخ امتیاز علی کی نماز جنازہ جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں پنجاب یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین، خواجہ سلمان رفیق کے علاقہ ہوم سیکرٹری احمد قاضی، سماجی، کاروباری شخصیات اور عزیز و اقارب سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مرحوم شیخ امتیاز علی نے بطور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اصلاحات کیلئے خدمات انجام دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے