اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی 10 خالی اسامیوں کیلئے 11 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، عالیہ نیلم نے 11 سینئر اور قابل وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت تمام ارکان سے 4 جولائی تک نام طلب کیے تھے۔

جس کے بعد چیف جسٹس نے پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور شفاف کردار رکھنے والے وکلا کی فہرست کمیشن کو ارسال کر دی۔

تجویز کردہ ناموں میں پراسکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، سینئر ایڈووکیٹ منور دوگل، سینئر ایڈووکیٹ شیریں عمران شامل ہیں۔

دوسری جانب سینئر ایڈووکیٹ کاشف رجوانہ، سینئر ایڈووکیٹ محمد اجمل، سینئر ایڈووکیٹ عثمان جی راشد چیمہ، سینئر ایڈووکیٹ خالد ابن عزیز اور سینئر ایڈووکیٹ عامر عجم  کے نام بھی جوڈیشل کمیشن  کو بھجوائے گئے۔

جوڈیشل کمیشن ان ناموں پر غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کرے گا، جبکہ منظوری کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی اسامیوں پر تقرری کا عمل مکمل ہو سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے