اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

03 Jul 2026
03 Jul 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے ائندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان پر غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کا الزام ہے، ملزمان کے اقدام سے ملکی بدنامی ہوئی، ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

تاہم عدالت نے پولیس کی چودہ روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور پولیس کو ائندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان پر تھانہ ڈیفنس پولئس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے