جرم وانصاف
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر غیر قانونی داخلے پر ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
03 Jul 2026
03 Jul 2026
(لاہور نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر غیر قانونی داخلے پر ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے چوکیدار کی مدعیت میں سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ غیر قانونی داخلے، دھمکیاں دینے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مدعی کا مؤقف ہے کہ ایس ایچ او فریاد اشرف اور دو اہلکار اسلحہ سمیت عدالتی افسر کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے، زبردستی گھر میں گھسے اور دھمکیاں دیں، مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود پر اعلیٰ افسران سے فون پر بات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سی کے خلاف آئی جی پنجاب کو کارروائی کی درخواست بھی دی گئی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او فریاد اشرف کو کلوز لائن کر دیا گیا۔
