اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروش پنکی کے مبینہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج، تحقیقات شروع

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) منشیات فروش پنکی کوئین کے مبینہ شوہر اور سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ اداکارہ یاسین تبسم عرف نگار چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رانا اکرم 15 سے 16 نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان  نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر تالے توڑے اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان لے گئے، مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان میں ساڑھے 55 تولے سونا، لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی، آئی فونز، قیمتی گھڑیاں اور پاسپورٹس بھی شامل ہیں، جبکہ گھر کا دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے جایا گیا۔

پولیس  نے سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کو مقدمے میں باقاعدہ نامزد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے