اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: چھت گرنے کا معاملہ، 7 سالہ ابوبکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 7 سالہ ابو بکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ابوبکر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود میں مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی، ابوبکر سکول پڑھنے گیا تھا، کچھ دیر بعد سکول والوں نے کال کردی کہ ابو بکر گھر پہنچ گیا، چچا احسن اور باپ نے بتایاکہ نہیں پہنچا۔

چچا کے مطابق ابوبکر اس وقت تک چھت گرنے کی منوں مٹی کے نیچے دب چکا تھا چچا، جب ہمیں اطلاع ملی تو بچے کی موت واقع ہو چکی تھی، میٹریل ناقص اور لینٹر جلدی کھولا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور لاش لینے کے لیے بھی ہمیں ذلیل کیا گیا، لاہور ہسپتال والوں اور پولیس نے بارہ گھنٹے بعد لاش دی، لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ رات گئے رائے اشرف کی مدعیت میں مقدمہ مالکن نازیہ اور ٹھیکیدار حاجی اشرف کے خلاف درج کرلیا تھا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ سکول مالکن نازیہ کو حراست میں لے رکھا ہے اور ٹھیکیدار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، لاہور سکول کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا م جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے