اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلیے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ فائنل

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں چند اہم تبدیلیوں کی سفارش کی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اسپنر نعمان علی اور فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی کے تحت علی عثمان، اویس ظفر اور عبید شاہ کی پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

 

 

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی جس کا حتمی فیصلہ میڈیکل کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے