اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ: بوسنیا ایونٹ سے باہر، امریکہ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں میزبان امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

امریکہ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں فارورڈ فولارین بالاگن نے شاندار گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں امریکہ نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی، جبکہ بوسنیا کی ٹیم کئی مواقع ہاتھ میں آنے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔

میچ کے 82ویں منٹ میں مالک ٹِل مین نے فری کک پر گول سکور کرتے ہوئے امریکہ کی برتری 0-2 کر دی، جو میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔

اگرچہ امریکہ کو ایک مرحلے پر سرخ کارڈ کے باعث 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، لیکن دفاع نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا، جبکہ بوسنیا کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے