اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب چیمپئن لیگ کا اعلان، جولائی میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجے گا

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، لیگ جولائی کے وسط میں منعقد ہوگی، جس میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کے ساتھ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے گرلزاور بوائز کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو بہزاد انور، وائس پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ حمدان نذیر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

محمد طارق قریشی نے بتایا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون، پاکستان ریلوے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ انٹرنیشنل اور نیشنل سطح کے کرکٹرز بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، لیگ کا مقصد پنجاب بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو قومی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا اور کرکٹ کو مزید فروغ دینا ہے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے