اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چھ رکنی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہورنیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے چھ رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پانچ ایتھلیٹس اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

 

اعلان کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور یاسر علی جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ فریال فاروق ڈسکس تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اسی طرح عنصر عباس لانگ جمپ اور محمد اسماعیل 400 میٹر دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان آرمی کے صوبیدار میجر اشرف علی کو ٹیم آفیشل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے قومی ٹیم کی منظوری دے دی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے