اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کیلئے اللہ کریم کا سب سے بڑا انعام ہے: مریم نواز

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ﷺ فخرِ موجودات اور رہبرِ کائنات ہیں، آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ کریم کا سب سے بڑا انعام ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک ساعتیں ہر مسلمان کے لیے سعادت کا باعث ہیں۔ آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت سے کائنات کا ذرہ ذرہ مہک اٹھا اور عالمِ انسانیت کو رحمت، ہدایت اور انسانیت کا عظیم پیغام ملا۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ یتیموں کا سہارا اور دو جہاں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے کمزوروں کو معاشرے میں عزت و وقار کا مقام عطا کیا، جبکہ مظلوموں، غلاموں اور بیٹیوں کو جینے کا حوصلہ آپ ﷺ کی مقدس آمد سے ملا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت نے خرافات کے بتوں کو گرایا اور دلوں میں توحید کی شمع روشن کی۔ سیرتِ نبوی ﷺ کی اتباع دنیا و آخرت میں کامیابی کی نوید ہے، جبکہ سیرتِ طیبہ پر بھرپور عمل ہی آپ ﷺ سے محبت کا حقیقی تقاضا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام پیش کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے لیے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک ساعتوں کو خیر و برکت کا ذریعہ قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے