اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پھل غریب کی پہنچ سے دور، سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کے درمیان نمایاں فرق سامنے آگیا، سرکاری نرخوں کے برعکس پھل مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، جبکہ پوش علاقوں میں درجہ اول کے پھلوں کے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔

پسماندہ علاقوں میں بھی مختلف درجات کے مکس پھل عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث پھل غریب اور متوسط طبقے کے لیے خواب بنتے جا رہے ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب گاچہ اسپیشل کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول کا سیب 440 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

کیلا درجہ اول کا سرکاری نرخ 200 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہی کیلا 240 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔ آم چونسہ لیٹ کی سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن اوپن مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

آڑو کا سرکاری نرخ 250 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں قیمت 380 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔انگور سندرخانی کی سرکاری قیمت 535 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مگر پرچون بازاروں میں یہ 900 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

امرود کا سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں قیمت 300 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔پیپتا کی سرکاری قیمت 305 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

گرما کا سرکاری نرخ 185 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت 455 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن اوپن مارکیٹ میں 540 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ عملی طور پر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے