اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پی سی بی کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا۔

پی سی بی اور سعودی عرب میں ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت جدہ میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، معاہدے پر سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دستخط کیے۔

سعودی عرب اور پاکستان مل کر کرکٹ انفراسٹرکچر، پچز اور جدید میڈیا سہولیات تیار کریں گے، جدہ سٹیڈیم کی تعمیر سے سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی ممکن ہو سکے گی۔

جدہ کرکٹ سٹیڈیم کا منصوبہ سعودی ویژن 2030ء کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنیکل پروگرامز اور تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر پرنس سعود بن مشعل نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا طویل مدتی مستقبل اور پائیدار سرمایہ کاری ہمارا ہدف ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کرکٹ سفر میں حصہ ڈالنا پی سی بی کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے