27 Aug 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کے بعد سرکاری نرخ 497 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ پر زندہ برائلر 315 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 329 روپے جبکہ پرچون بازار میں 343 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے میں دستیاب ہے۔
