اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ: قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان چند روز میں متوقع

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، اویس ظفر، بابر اعظم، سلمان علی آغا، غازی غوری، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی، عامر جمال، محمد عباس، عبید شاہ اور خرم شہزاد کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور سعود شکیل کے فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں، جن میں دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلے میں تسلی بخش ریکوری کا مظاہرہ کیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر محمد رضوان اور سعود شکیل دورے سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے تو ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے