اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے بابرکت موقع پر قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادتِ باسعادت کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سیرتِ النبیﷺ پوری انسانیت کے لئے رحمت، عدل، شفقت اور امن کی ابدی روشنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کا پیغام زمان و مکان کی حدود سے بالاتر ہے اور انسانیت کی حقیقی فلاح آپﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے، کمزوروں کا ساتھ دینے، عفو و درگزر سے کام لینے اور ہر انسان کے وقار و حقوق کا احترام کرنے میں ہے۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور کردارِ عظیم سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اخوت، رواداری، حسنِ سلوک اور انسانیت کی خدمت کے عزم کی تجدید کرے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور امتِ مسلمہ کو باہمی ہم آہنگی، خوشحالی اور دائمی امن عطا فرمائے اور ہمیں نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی انفرادی زندگی اور اجتماعی کردار میں اپنانے کی بصیرت اور توفیق عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے