اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی اے کی لاہور اور مانچسٹر کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہورنیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور اور مانچسٹر کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز پی کے 709 روانہ ہوگئی۔

اس حوالے سے لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، مسافروں کو پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے الوداع کیا۔

مسافروں نے مانچسٹر اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

افتتاحی پرواز سے 325 مسافر مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئے جبکہ اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کی پہلی پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی، مانچسٹر سے پرواز کو پی آئی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کے عہدیداران نے الوداع کیا۔

لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں اہم اضافہ ہے، اس نئی پرواز کے آغاز کے بعد پاکستان اور مانچسٹر کے درمیان پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ان میں سے چار ہفتہ وار پروازیں اسلام آباد سے جبکہ ایک ہفتہ وار پرواز لاہور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں، یہ توسیع برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے مزید سہولت کا باعث بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے