اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیٹ سٹروک سے بچنا ہے؟ سرخ پیاز کو خوراک کا حصہ بنائیں

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز کا استعمال گرمیوں میں جسم کو شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے اثرات سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

سرخ پیاز کو عموماً گرمیوں میں سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور گرمی کے مضر اثرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ سٹروک کی عام علامات میں زیادہ پسینہ آنا، سر درد، چکر آنا، متلی، دل کی دھڑکن تیز ہونا اور جلد کا سرخ پڑ جانا شامل ہیں۔

جریدے مالیکیولز میں شائع تحقیق کے مطابق سرخ پیاز میں موجود پروٹین، فینولک مرکبات، فلیونوئیڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو گرمی کے ممکنہ نقصانات سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اسی طرح جرنل آف فوڈ میجرمنٹ اینڈ کریکٹرائزیشن میں شائع ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ پیاز میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز نظامِ ہاضمہ کو بھی متحرک رکھتی ہے، خصوصاً گرمی کی شدت کے دوران جب آنتیں متاثر ہونے لگتی ہیں۔

ماہر غذائیت روجوتا دیویکر کے مطابق گرمیوں میں کچی سرخ پیاز کھانا مفید ہے کیونکہ یہ معدے کے نظام کو گرمی کے اثرات اور نقصان دہ بیکٹیریا سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے