اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رات گئے آئسکریم کھانے سے نیند اور صحت متاثر ہونے کا انکشاف

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(ویب ڈیسک) موسم گرما میں آئسکریم کا استعمال عام ہے، تاہم ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ رات گئے آئسکریم کھانے کی عادت نیند، دماغی کارکردگی اور نظامِ ہاضمہ پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق سونے سے پہلے آئسکریم کھانے سے جسم میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے، جس سے انسولین کے نظام پر دباؤ پڑتا ہے اور اگلے روز ذہنی چستی، توجہ اور یادداشت متاثر ہو سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئسکریم میں موجود زیادہ شکر اور چکنائی دماغی دھند، تھکن اور توجہ میں کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق رات دیر سے آئسکریم کھانے سے نیند کا معیار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بدہضمی، اپھارہ اور معدے کی بے چینی جیسی شکایات بھی پیدا ہو سکتی ہیں، کیونکہ چکنائی اور شکر سے بھرپور غذا ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتی ہے۔

ماہرین  نے مشورہ دیا ہے کہ اگر میٹھا کھانے کی خواہش ہو تو آئسکریم کا استعمال دن یا شام کے اوقات میں کیا جائے، کیونکہ اس وقت جسم خوراک کو بہتر انداز میں ہضم کرتا ہے اور صحت پر منفی اثرات کے امکانات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے