اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کھانے کے بعد مختصر واک شوگر اور موٹاپے سے بچاؤ میں مددگار

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) غذائی اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہر کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ کی مختصر چہل قدمی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد ہلکی یا درمیانی رفتار سے واک کرنے سے خون میں شوگر کے اچانک اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے ذیابیطس کے خطرات کم ہو سکتے ہیں، خصوصاً پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی مختلف بیماریوں، بشمول دل کے امراض اور موٹاپے، کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ باقاعدہ چہل قدمی اس مسئلے پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس عادت سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، گیس اور اپھارے جیسی شکایات میں کمی آتی ہے اور خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے، اس کے علاوہ دل کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین  نے تجویز دی ہے کہ کھانے کے تقریباً 10 سے 15 منٹ بعد 10 سے 15 منٹ تک ہلکی چہل قدمی کی جائے، تاہم کھانے کے فوراً بعد سخت ورزش یا زیادہ جسمانی مشقت سے گریز کیا جائے۔

ان کے مطابق یہ معمول خاص طور پر ذیابیطس، ہاضمے کے مسائل، پیٹ کی اضافی چربی اور بیٹھے رہنے والے طرزِ زندگی کے حامل افراد کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے