اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 700 لٹر سفید محلول تلف

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 5 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ ایک ملک شاپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران شالامار باغ، گلبرگ، رائیونڈ روڈ، باغبان پورہ اور عطا روڈ کے علاقوں میں 22 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 17 فوڈ یونٹس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 700 لٹر سفید محلول، 524 کلوگرام ایکسپائر اشیائے خورونوش اور ممنوعہ اجزاء تلف کئے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق ویجیٹیبل گھی اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا جعلی دودھ بھی تلف کر دیا گیا، جبکہ دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ایک ملک شاپ کو سیل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک معروف ٹریڈرز شاپ سے ناقص گھی اور ایکسپائر مصالحہ جات برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا، معائنہ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر فوڈ سیفٹی ایس او پیز، فیفو قانون اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سٹوریج ایریاز میں حشرات اور مردہ کاکروچز پائے گئے، جبکہ پروڈکشن ایریاز میں صفائی کے ناقص انتظامات اور تعفن زدہ ماحول بھی سامنے آیا, تیار شدہ اشیائے خورونوش پر تاریخِ تیاری اور تاریخِ تنسیخ درج نہیں تھی، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس موجود نہیں تھے، ایکسپائر اشیاء کو تازہ اشیاء کے ساتھ رکھا گیا تھا اور متعدد کھانے پینے کی اشیاء بغیر ڈھانپے رکھی گئی تھیں۔

سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے، اشیائے خورونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے بھر میں ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس پر بلا امتیاز یکساں قوانین کا نفاذ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے