اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ چھت گرنے کا واقعہ، مالک مکان سمیت 4 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس نے مالک مکان سمیت 4 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے تحت مالک مکان ریحان اور فیضان سمیت دو افراد کو حراست میں لیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کہ مطابق قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے بتایا کہ متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ برقرار ہے، واقعہ کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، پولیس متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن قانونی، انتظامی اور انسانی معاونت فراہم کر رہی ہے، ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز  نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاہنہ کا دورہ کیا، زخمی بچوں کی عیادت کی اور متاثرہ بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اظہارِ تعزیت کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے