اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے ارسلان ایش نے تاریخ رقم کر دی، آٹھویں بار عالمی چیمپئن بن گئے

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کےمشہور ای سپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایوولیوشن چیمپئن شپ سیریز (ایوو) 2026 میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

اس کامیابی کے ساتھ ارسلان ایش نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مجموعی طور پر ان کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد آٹھ ہو گئی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

ایوو انتظامیہ نے بھی اپنے سرکاری بیان میں ارسلان ایش کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ٹائٹل جیت کر مجموعی طور پر آٹھواں ایوو اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 

 

ارسلان ایش نے پہلی بار 2019 میں جاپان میں ٹیکن 7 کا عالمی ٹائٹل جیت کر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے امریکا اور جاپان میں ہونے والے متعدد بڑے ای سپورٹس مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

انہیں 2019 میں دنیا کے بہترین ای سپورٹس کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ عالمی فائٹنگ گیمز کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث صفِ اول کے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے