اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھکاریوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور چھوٹے کاروبار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے بھکاریوں کی بحالی، ری ہیبلیٹیشن اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر منصوبے کیلئے پہلے 10 خاندانوں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون سے منتخب افراد کو پیشہ ورانہ تربیت، روزگار اور چھوٹے کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، مستحق افراد کو کاروبار شروع کرنے کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے تک آسان قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت لاہور میں موجود جھونپڑیوں میں بچوں کی بحالی اور تعلیم کیلئے’’جھونپڑی سکولز‘‘ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، اس کے علاوہ مستحق اور انتہائی مجبور خواتین اور بچوں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے فلاحی اداروں کے تعاون سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر خواجہ سرا بھکاریوں اور خواتین کو بیوٹی کورسز، سلائی کڑھائی سمیت مختلف ہنر سکھانے کیلئے بھی روابط جاری ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے مزید گداگروں کی میپنگ، ریسرچ اور پروفائلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد مستحق افراد کو بھیک سے نجات دلا کر باعزت اور خودمختار زندگی کی طرف لانا ہے، ایسے اقدامات پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے اور معاشرتی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے