29 Jun 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی ٹیسٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی اور اطلاعات کے مطابق سکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے 13 جولائی کو روانہ ہو گا۔
قومی ’’ریڈ بال‘‘ کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہو گا۔
امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔
دورۂ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔
