اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیوز اور تصاویر برآمد

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے نے خواتین کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں قابل اعتراض مواد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کے زیرِ استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز سے تقریباً 40 خواتین کا ذاتی ڈیٹا حاصل ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران 763 قابل اعتراض ویڈیوز اور 1338 تصاویر بھی برآمد کی گئی ہیں۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر خواتین کی نجی معلومات اور تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کرتا تھا، برآمد شدہ مواد کو فرانزک جانچ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کئے جا سکیں۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا اس کارروائی میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں یا نہیں، حکام  نے متاثرہ خواتین کی شناخت صیغۂ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب سائبر کرائم حکام  نے شہریوں، خصوصاً خواتین، کو سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر شیئر کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے