اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس بارے اہم فیصلہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس سے متعلق اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ گھروں کے اندر منعقد ہونے والی مجالس کے لیے کسی پیشگی اجازت یا لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی۔

جسٹس امجد رفیق نے شہری سید واصی حیدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا اور اسے عدالتی نظیر قرار دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ نجی گھروں میں ہونے والی مجالس کے منتظمین صرف سکیورٹی کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دینے کے پابند ہوں گے تاہم کسی قسم کی اجازت یا لائسنس لازمی نہیں ہو گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عوامی سڑکوں پر جلوس نکالنے کے لیے ضلعی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے جبکہ جلوسوں کے لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ضلعی پولیس کے پاس ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو اس معاملے میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ یوم عاشورہ کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس اور ڈپٹی کمشنرز باہمی تعاون سے کام کریں، محرم سے ایک ماہ قبل جلوسوں اور مجالس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے تاکہ سکیورٹی اور انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ انتظامیہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بروقت آگاہ کرے اور ریاست مذہبی اجتماعات کی سہولت کاری کو یقینی بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے