اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نویں محرم الحرام: جلوس کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان، ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے نویں محرم الحرام کے موقع پر اسلام پورہ سے خیمہ سادات تک نکالے جانے والے جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

حکام کے مطابق جلوس کے روٹ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس پی سٹی مقصود لون کریں گے، جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے ہر وقت راستہ کلیئر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر ٹریفک کو روکا جائے گا وہاں بندش صرف چند لمحوں کیلئے ہو گی اور جلوس گزرنے کے فوراً بعد سڑک کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چوک سول سیکرٹریٹ سے اسلام پورہ، پانڈو سٹریٹ، ساندہ روڈ، چوک ساندہ خورد، حیدر روڈ، نیلی بار، چوک ٹولنٹن مارکیٹ، پرانی انارکلی، بابا موج دریا، خیمہ سادات، چوک جین مندر اور فرید کوٹ روڈ سمیت متعدد مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت محدود یا بند رکھی جائے گی۔

جاری کردہ ٹریفک پلان کے تحت آخری بس سٹاپ سے آنے والی ٹریفک کو ساندہ، فردوس سینما، ساندہ روڈ اور ایم اے او کالج کے راستے متبادل روٹس فراہم کئے جائیں گے، اسی طرح آزادی فلائی اوور، فیروزپور روڈ اور ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو مختلف مقامات سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

سی ٹی او لاہور  نے واضح کیا کہ کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہو گی بلکہ جلوس کی نقل و حرکت کے مطابق ٹریفک کو مرحلہ وار متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ، بلاک سیداں، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ اور پرانی انارکلی کو ممنوعہ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے