اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور 13 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) گلشن اقبال کے علاقے میں معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور 13 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ ہو گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گلشن اقبال میں کم عمر گھریلو ملازمہ اپنی پھوپھی کے ہمراہ ایک معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور تھی اور 18جون 2026 کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے مطابق لڑکی گھر سے نکلتے وقت اپنا سامان بھی ساتھ لے جا رہی تھی جبکہ لاپتہ لڑکی کی تلاش کیلئے ہسپتالوں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تحفظ مراکز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس  نے بتایا کہ وحدت روڈ اور ملحقہ علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو لڑکی کی جلد بازیابی کی امید ہے اور اس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہری لاپتا لڑکی سے متعلق معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے