اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، ماڈل روڈ اور اسلام پورہ کے اطراف میں گہرے بادلوں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گجرات، جہلم اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، اپر دیر، سوات، کوہستان، وزیرستان میں برسات متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں خضدار، کوہلو، بارکھارن میں بادل برس سکتے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے