اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے کا نیٹ ورک اپ گریڈیشن، انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہورن نیوز) پی ٹی اے کی جانب سے نیٹ ورک اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عوام الناس کو مطلع کرتی ہے کہ پی ٹی اے کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خدمات کے استحکام، بھروسا مندی، سیکیورٹی اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 24 جون 2026ء شام 5:00 بجے سے 25 جون 2026ء صبح 6:00 بجے تک ایک اہم نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمی جاری ہے۔

اس دوران آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم (DIRBS) کی خدمات میں وقفے وقفے سے تعطل یا عارضی عدم دستیابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیمیں اپ گریڈیشن کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین پر اس کے اثرات کو کم سے کم رکھا جا سکے اور خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

پی ٹی اے ضروری اپ گریڈیشن/مینٹیننس سرگرمی کے دوران تمام متعلقہ فریقین اور صارفین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے