اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا کپ: ہیٹی کو 2-4 سے شکست، مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ سی کے سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں ہیٹی نے بھرپور مزاحمت کی اور دو مرتبہ برتری حاصل کی، تاہم مراکش نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی، ہیٹی نے میچ کے دسویں منٹ میں برتری حاصل کی، لیکن اشرف حکیمی نے 39ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

ہیٹی نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں دوبارہ سبقت حاصل کی، تاہم اسماعیل صیباری نے اضافی وقت میں گول کرکے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 78ویں منٹ میں سفیان رحیمی نے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ 89ویں منٹ میں یاسین نے چوتھا گول سکور کرکے فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ ہیٹی بغیر کوئی پوائنٹ حاصل کیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ گروپ میں برازیل پہلی پوزیشن پر رہا جبکہ مراکش دوسرے نمبر پر رہا۔


Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے