24 Jun 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
لنکاشائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کرس گرین رواں سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹیم کے لیے مزید دستیاب نہیں ہیں۔
کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان جمعہ کو لیسٹرشائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ لنکاشائر بڑے اور تاریخی کلبوں میں سے ایک ہے اور وہ اولڈ ٹریفورڈ میں شائقین کے سامنے کھیلنے کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ پسند رہا ہے اور ماضی میں بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔
