اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان ان فٹ، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمدرضوان ان فٹ ہوگئے، جس کی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز سے ان کے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے “ ریڈ بال” کیمپ کا حصہ ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ایک ہفتے کی تاخیر سے کیمپ میں شرکت کرنے والے وکٹ کیپر کو ڈاکٹرز نے ری ہیب میں مصروف رکھا ہے اور دائیں ہاتھ کے بیٹر اور وکٹ کیپر کرکٹنگ پریکٹس سے دور ہیں ۔

لاہور میں جاری کیمپ میں 34 سال کے محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ پی سی بی میڈیکل ٹیم 6 جولائی کو لے گی۔

امکان ہے کہ پاکستان ٹیم 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لیے  15 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

ایسے میں اگر محمد رضوان مکمل فٹ نہ ہوئے تو دورہ ویسٹ انڈیز میں وکٹ کیپرز غازی غوری اور روحیل نذیر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

محمد رضوان نے پاکستان کے لیے آخری 15 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کیساتھ 1157رنز بنائے ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے