اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

غلط پرچم پیش کرنے پر ایف آئی ایچ کی پاکستان سے تحریری معذرت

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ انتظامیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ تحریری معذرت کی ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) ہاکی پرو لیگ کی ڈائریکٹر ہیلری اٹکنسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی کے نام خط میں پاکستان کے قومی پرچم کی غلط نمائش پر غیر مشروط معذرت کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ لندن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ سے قبل قومی ترانوں کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ کا حصہ شامل نہیں تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ٹیم کا قومی پرچم اس کی شناخت، فخر اور نمائندگی کی اہم علامت ہوتا ہے اور اس غلطی سے پاکستان ٹیم، اس کے حامیوں، پاکستانی عوام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی دل آزاری ہوئی، جس پر ایف آئی ایچ کو گہرا افسوس ہے۔

ہیلری اٹکنسن نے اپنے خط میں اس واقعے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتظامی غلطی تھی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام انتظامی اور آپریشنل طریقہ کار کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کسی بھی ٹیم کے قومی تشخص اور وقار سے متعلق ایسی کوتاہی دوبارہ نہیں ہونے دی جائے گی۔

ایف آئی ایچ پرو لیگ انتظامیہ نے اپنے خط میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں کے ساتھ احترام اور پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے