اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قطر کا فیفا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر، بوسنیا نے 1-3 سے شکست دیدی

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) بوسنیا نے قطر کو 1-3 سے شکست دے کر گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی جس کے ساتھ ہی قطر کا ایونٹ میں سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔

بوسنیا نے قطر کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کی امیدیں روشن کر لیں، گروپ بی کے اہم میچ میں بوسنیا نے قطر کو 1-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید مضبوط کر لیں۔

میچ کے 29ویں منٹ میں 18 سالہ نوجوان سٹار کریم الیجبیگووچ نے شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، یہ گول ٹورنامنٹ کے خوبصورت ترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

بوسنیا نے اپنی برتری کے صرف پانچ منٹ بعد ایک اور گول کر دیا ، تجربہ کار سٹرائیکر ایڈن ژیکو کی جانب سے گول کے سامنے بھیجی گئی گیند کو قطری مدافع سلطان البریک نے کلیئر کرنے کی کوشش میں اپنے ہی جال میں پہنچا دیا، یوں سکور 0-2 ہوگیا۔

جواب میں قطر نے ہمت نہ ہاری اور 42ویں منٹ میں کپتان حسن الہیدوس نے گول سکور کرکے خسارہ کم کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام پر بوسنیا کو 1-2 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں قطر نے واپسی کی کوشش کی، تاہم بوسنیا کے دفاع نے عمدہ کھیل پیش کیا، میچ کے 80ویں منٹ میں ارمن ماہمچ نے گیند کو جال میں پہنچا کر بوسنیا کی فتح یقینی بنا دی اور سکور 1-3 کر دیا۔

اس کامیابی کے بعد بوسنیا نے گروپ بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے مضبوط امکانات پیدا کر لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے