اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) انگلینڈ میں ہونیوالی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کو بھارت نے 2-4 گول سے شکست دے دی۔

لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انٹرنیشنل رینکنگ میں 12ویں پوزیشن پر موجود پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 8ویں درجے پر فائز بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان کو پہلے ہاف میں ایک گول کی سبقت حاصل ہوئی تاہم بھارت نے مقابلہ برابر کرنے کے بعد دوسرے کوارٹر میں 1ـ2 کی سبقت حاصل کر لی جبکہ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کی برتری1-3 میں تبدیل ہو گئی، بعدازاں کھیل میں زیادہ تیزی آگئی اور دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول کیا، میچ کا مقررہ وقت مکمل ہونے پر بھارت کو 2-4 سے فتح مل گئی۔

پاکستان لیگ میں اپنا اگلا میچ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، لیگ میں 26 جون کو ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہو گا جبکہ اگلے روز پاکستان اپنے16 ویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف صف آرا ہوگا۔

یاد رہے کہ اب تک لیگ کے 13میچز میں پاکستان نے حریف ٹیموں کے خلاف 19 گول کئے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف 63 گول ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے