اپ ڈیٹس
  • 215.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور رنگ روڈ ایسٹرن ٹول پلازہ کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹریفک نظام میں بہتری کی امید

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈیجیٹل پنجاب کے تحت لاہور رنگ روڈ ایسٹرن ٹول پلازہ کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے جدید ڈیجیٹل ٹول پلازہ کو باضابطہ طور پر فعال کیا، جس کے بعد ٹول وصولی کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر منتقل ہو گیا۔

افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) اور ون نیٹ ورک کے اعلیٰ حکام  نے بھی شرکت کی۔

چھ لینوں پر مشتمل اس جدید ٹول پلازہ میں ایم ٹیگ (M-Tag) سہولت متعارف کروائی گئی ہے، جس سے ٹول کلیکشن کا عمل تیز، شفاف اور مؤثر ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹریفک رش میں واضح کمی، گاڑیوں کے انتظار کے وقت میں کمی اور فری فلو ٹریفک کو فروغ ملے گا، نئے نظام کے تحت لاہور رنگ روڈ پر مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے