22 Jun 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خواتین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، گلشن راوی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔
سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش خاتون ساتھی کے ساتھ دکھائی دیتی ہے۔ موٹر سائیکل چرانے کے بعد خاتون اپنی موٹر سائیکل چلاتی ہوئی فرار ہو جاتی ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزموں میں وقاص عرف کاشف اور اس کی خاتون ساتھی شامل ہے، جنہیں سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد شرقپور روڈ پر برج اٹاری گاؤں سے گرفتار کیا گیا ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ تاہم گرفتار ملزمان تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
