22 Jun 2026
(لاہور نیوز) پاکستان میں حج 2027ء کیلئے عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز آج پیر 22 جون 2026ء سے کر دیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج آن لائن رجسٹریشن وزارت کی آفیشل ویب سائٹ https://www.hajj.mora.gov.pk کے ذریعے کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں رکھا گیا، تاہم حج بکنگ کے وقت پاسپورٹ پیش کرنا ضروری ہو گا۔
وزارت نے ہدایت کی ہے کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہئے۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد حج 2027ء کی بکنگ کے اہل ہوں گے جو پہلے سے رجسٹریشن مکمل کر چکے ہوں گے، حج بکنگ کا عمل "پہلے آئیں، پہلے پائیں" کی بنیاد پر جاری رہے گا اور مطلوبہ کوٹہ مکمل ہونے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
