اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر مگر معنی خیز پوسٹ نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

لائبہ خان نے رواں سال جنوری اور فروری میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں کئی بڑی اور شاندار تقاریب شامل تھیں، تاہم ان کا نکاح اس سے پہلے 2024 میں ہو چکا تھا۔

حال ہی میں لائبہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لیڈی ڈیانا سے منسوب ایک جملہ شیئر کیا، اس میں لکھا تھا، ”ہر کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے، سوائے اس شخص کے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔“

یہ جملہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور صارفین نے اس کے مختلف مطلب نکالنے شروع کر دیئے، کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید لائبہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

شادی کے وقت بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ جواد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم اس بارے میں لائبہ خان یا جواد کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اب اس نئی پوسٹ کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور لائبہ خان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے