اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور سوشل میڈیا شخصیت کاشف ضمیر کی حالیہ ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے مولانا طارق جمیل کو ایک رولیکس گھڑی تحفے میں پیش کی، جسے مولانا نے قبول کر لیا، بعد ازاں کاشف ضمیر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔

مولانا طارق جمیل ملک کے معروف مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، ان کے اصلاحی بیانات، دینی خطابات اور اسلامی تعلیمات پر مبنی گفتگو کو مختلف مکاتبِ فکر میں پذیرائی حاصل ہے۔ وہ شوبز، کاروباری، سیاسی اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے کاشف ضمیر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی مختلف شخصیات کو مبینہ طور پر قیمتی تحائف اور گھڑیاں پیش کرتے رہے ہیں، کچھ صارفین نے ویڈیو میں دکھائی جانے والی گھڑی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اسے اصل رولیکس کے بجائے نقل قرار دیا، تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحفہ قبول کرنے پر بھی سوالات اٹھائے اور اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا، جبکہ متعدد افراد نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک ویڈیو کی بنیاد پر گھڑی کے اصل یا نقلی ہونے کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کیے، جبکہ دیگر نے اس معاملے میں حقائق سامنے آنے تک غیر مصدقہ دعوؤں سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وائرل ویڈیو اور اس پر ہونے والی بحث نے ایک بار پھر کاشف ضمیر اور مولانا طارق جمیل کی ملاقات کو سوشل میڈیا کا موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے، جبکہ صارفین مختلف زاویوں سے اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے