اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کے فلاحی اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بڑے خیراتی کام کے ذریعے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے خوبصورت اور انسان دوست اقدام کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اداکارہ کی جانب سے کیا گیا ایک فلاحی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کی قائم کردہ فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ہسپتال میں ہانیہ عامر نے ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔

سہارا لائف ٹرسٹ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق یہ وارڈ ہانیہ عامر نے فریال نگہت کے نام منسوب کیا ہے۔

تنظیم نے خود اس عطیے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے اس جذبۂ خدمت کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین نے ہانیہ عامر کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہےکہ آپ کے لیے بے شمار دعائیں، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر واقعی ایک خوبصورت دل رکھنے والی انسان ہیں۔

ایک اور مداح نے تبصرہ کیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور برکتیں عطاء فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے